Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Filter by Categories
ASSOCIATE MEMBERS
CORPARATE MEMBERS
Press

Karachi, 06 December 2024: The Pakistan Advertising Association (PAA) has formally appealed to the Pakistan Electronic Media Regulatory Authority (PEMRA) to reconsider its decision to suspend Television Audience Measurement (TAM) services provided by Medialogic for 30 days. The request was communicated through an official letter addressed to the Chairman of PEMRA by the Chairman of PAA.

In the letter, PAA expressed serious concerns about the potential implications of the suspension for the advertising and media industry. The association underscored that TAM data is a vital tool for advertisers and broadcasters, with billions of rupees allocated monthly based on its insights. The absence of this data could significantly impact operations and threaten the sustainability of the media industry during an already challenging economic climate.

Mr Ahmed Kapadia, Chairman of PAA stated in his letter, “We acknowledge PEMRA’s concerns behind this decision. However, we respectfully request that Medialogic be allowed to continue sharing TAM data during this suspension period. This measure would provide the industry with much-needed stability while PEMRA addresses its underlying concerns.”

The PAA emphasized that this appeal is not aimed at dismissing PEMRA’s reasoning but rather ensuring that stakeholders across the industry are not disproportionately affected during the review process.

The association expressed its hope that PEMRA will carefully consider this request, recognizing its importance for the continued growth, trust, and resilience of the media and advertising sectors in Pakistan.

پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن نے ٹی اے ایم سروسز کی معطلی پر پیمرا سے نظرثانی کی اپیل کر دی

کراچی، 60 دسمبر :2024 پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن (پی اے اے) نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے درخواست کی ہے کہ وہ میڈیالوجک کی جانب سے فراہم کردہ ٹیلی ویژن آڈینس میژرمنٹ (ٹی اے ایم) سروسز کی 30 دن کے لیے معطلی کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ یہ درخواست پی اے اے کے چیئرمین کی جانب سے چیئرمین پیمرا کو تحریری خط کے ذریعے کی گئی-

خط میں پی اے اے نے اس معطلی کے پاکستان کی اشتہاری اور میڈیا انڈسٹری پر ممکنہ اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔ ایسوسی ایشن نے اس بات پر زور دیا کہ ٹی اے ایم ڈیٹا ایڈورٹائزرز اور براڈکاسٹرز کے لیے ایک نہایت اہم ذریعہ ہے، اور ماہانہ بنیادوں پر اربوں روپے اس ڈیٹا کی بنیاد پر مختص کیے جاتے ہیں۔ اس ڈیٹا کی معطلی سے نہ صرف انڈسٹری کے معمولات متاثر ہوں گے بلکہ پہلے سے موجود معاشی مشکلات کے دوران میڈیا انڈسٹری کی پائیداری کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے-

احمد کپاڈیا، چیئرمین، پی اے اے، نے اپنے خط میں کہا” ہم پیمرا کے خدشات کو تسلیم کرتے ہیں، لیکن ہم احتراماً درخواست کرتے ہیں کہ میڈیالوجک کو اس معطلی کی مدت کے دور ٹی اے ایم ڈیٹا فراہم کرنے کی اجازت دی جائے۔ یہ اقدام انڈسٹری کو درکار استحکام فراہم کرے گا، جب تک کہ پیمرا اپنے خدشات کا جائزہ مکمل نہیں کر لیتا “-

پی اے اے نے واضح کیا کہ یہ اپیل پیمرا کے خدشات کو مسترد کرنے کے لیے نہیں بلکہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہے کہ اس جائزے کے عمل کے دوران انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز غیر متناسب طور پر متاثر نہ ہوں-

ایسوسی ایشن نے امید ظاہر کی کہ پیمرا اس درخواست پر غور کرے گا اور اسے میڈیا اور اشتہاری شعبوں کی ترقی، اعتماد اور استحکام کے لیے اہم سمجھتے ہوئے مناسب فیصلہ کرے گا-